عیدالاضحیٰ پر رواں سال 10 لاکھ کم جانور قربان کیے گئے

کراچی: مہنگائی اور جانوروں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے سبب اس بار قربانی کے جانوروں کی تعداد میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ کم جانوروں کی قربانی ہوئی۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن اور مویشی پال کسانوں کے مطابق رواں سال عیدالاضحیٰ پر قریباً 6 لاکھ سے 10 لاکھ کم جانورقربان کیے گئے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عیدالاضحٰی پر مجموعی طور پر 69 لاکھ 77ہزار جانور قربان کیے گئے، جن میں 30 لاکھ گائیں، 34 لاکھ بکرے، 4 لاکھ بھیڑیں اور ایک لاکھ اونٹ شامل تھے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ رواں برس عیدالاضحیٰ پر قریباً 6 لاکھ سے 10لاکھ کم جانور قربان کیے گئے، تعداد میں کمی کی وجہ مہنگائی اور قوت خرید کم ہونا تھی۔
ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر جانوروں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، قربانی کے جانوروں کی کل مالیت کا تخمینہ 500 ارب روپے سے کم رہا۔
گائے کی اوسط قیمت میں 25 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کمی اور بکرے کی قیمت میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک اضافہ ہوا جب کہ اونٹ کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
دوسری جانب اس سال کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 6.35 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

 

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔