7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد: قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے روز 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے پارلیمنٹ کی جانب سے 7 ستمبر 1974 کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یادگاری قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ دن صرف پاکستان نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس روز مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد کامیاب ہوئی، ایوان بالا حکومت کو تجویز کرتا ہے کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے دن کو قومی تعطیل دی جائے۔
سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، جس کے بعد سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اس طرح آئینی ترمیم پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔