سیرالِیون میں آئل ٹینکر میں آتش زدگی، 91 افراد ہلاک

فری ٹاؤن: افریقی ملک سیرالِیون میں تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیا تھا، جسے لوگ جمع کررہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک سیرالِیون میں ایک تیل بردار ٹینکر اور بس میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل روڈ پر بہنے لگا۔
سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی، جس میں جل کر 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منقتل کیا، جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔