افغانستان سے ون ڈے سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

کولمبو: سری لنکا میں افغانستان کے خلاف 22 اگست سے شیڈول سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کی تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کیلئے روانگی 12 بجے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے طے تھی۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ رضوان، شاہین، حارث، طیب طاہر شامل ہیں جب کہ اسامہ میر اور شاداب خان انگلینڈ سے پہنچیں گے۔
لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کے بعد کپتان بابراعظم، نسیم شاہ، محمد نواز، افتخار احمد، محمد حارث اور فخر زمان کولمبو میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
قومی ٹیم کا کولمبو میں جمعہ سے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچز 22 اور 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے جب کہ 26 اگست کو تیسرے میچ کی میزبانی کولمبو کرے گا۔
دھیان رہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 27 اگست کو لاہور پہنچیں گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔