دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے زیر کرلیا

کراچی: پاکستان کے دورے پر آئی ٹیم نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ مقابلے میں 79 رنز سے زیر کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ بیٹر محمد رضوان 28 اور آغا سلمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی اور اِیش سودی نے 2 ،2 جب کہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، مائیکل بریسویل اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ڈیوون کانوے 101 اور کین ولیمسن 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4، نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔
ڈیوون کونوے شاندار سنچری بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔