ٹینس کے عظیم کھلاڑی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نے ٹینس کے عظیم کھلاڑی کو بھی اپنا شکار بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنیس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کورونا کا شکار ہوگئے۔
جوکووچ نے سوشل میڈیا پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ جیلینا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، البتہ بچوں کے ٹیسٹ نتائج منفی ہیں۔
جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بلغراد میں آئی سولیشن میں جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم پر بھی کورونا کے حملے جاری ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔