عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: بڑی عید پر لمبی چھٹیوں کی امیدیں دم توڑ گئیں، وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 جولائی سے 22 جولائی تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہو گی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے بعد جمعہ کو سرکاری ملازمین کو دفتر آنا ہو گا۔
اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ نے پانچ روز کی چھٹی کی تجویز دی تھی لیکن وفاقی کابینہ نے تین روز کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔