شمالی وزیرستان: سرحد پار سے فوجی پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان علاقے سے شمالی وزیرستان میں دواتوئی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شامل ہیں جب کہ فائرنگ کے بعد پاکستانی فوجی پوسٹ کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلسل افغانستان سے کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر کنٹرول مؤثر بنائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔