مس یونیورس پاکستان 2024 کا ٹائٹل نور زرمینہ جیتنے میں کامیاب

کراچی: ماڈل نور زرمینہ نے مس یونیورس پاکستان 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔
29 سالہ نور زرمینہ کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ نومبر میں میکسیکو میں مس یونیورس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
ماڈل نور زرمینہ کی کامیابی کا اعلان مس یونیورس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ہونے والی ایک ویڈیو میں کیا گیا جب کہ انسٹاگرام کے آفیشل پیج میں بھی یہ اعلان لگا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ایریکا رابن مس یونیورس پاکستان بننے والی پہلی خاتون ہیں اور انہوں نے مس یونیورس 2023 کے ٹاپ 20 سیمی فائنلسٹ میں جگہ بنائی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔