بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں، نور

کراچی: نور بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو ماں سے بڑھ کر قرار دے دیا۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک صارف نے سابق اداکارہ نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال کیا کہ آپ کا پنکی میم سے کیا رشتہ ہے؟ اس کے ساتھ ہی اس صارف نے یہ بھی کہا کہ میں روحانی شخص کی حیثیت سے ان کا احترام کرتا ہوں۔
نور بخاری نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں۔
واضح رہے کہ دو سال قبل نور بخاری نے سعودی عرب سے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا ’’میری روحانی استاد‘‘۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔