مقدر میں ہوا تو چوتھی شادی بھی کر کے دکھاؤں گی، نشو

لاہور: فلموں کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے چوتھی شادی سے متعلق ایک بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
نشو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فی الحال زندگی سے لطف اندوز ہورہی ہیں اور موصول ہونے والی پیشکش سے انکار کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بچوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں اور اگر اللہ نے چوتھی شادی قسمت میں لکھی ہے تو ہوجائے گی کیونکہ یہ اللہ کے کام ہیں۔
نشو بیگم نے مزید کہا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر ان کے مقدر میں شادی لکھی ہے تو وہ ضرور کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جیسے ملک میں عورت اگر بیوہ یا طلاق یافتہ ہو تو فوری شادی کروادی جاتی ہے، ان کے ہاں عورت کی دس مرتبہ بھی شادی ہوجاتی ہے مگر ہمارے ہاں نکاح کو ایک مسئلہ بنادیا گیا ہے۔
نشو نے کہا کہ جب دین اجازت دے رہا ہے تو اگر مقدر میں ہوا تو چوتھی شادی بھی کر کے دکھاؤں گی۔
یاد رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970ء میں ہوئی جبکہ 1976ء میں طلاق ہو گئی جس کے بعد اداکارہ نے 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو 1982ء میں وفات پاگئے۔ 1986ء میں نشو بیگم نے ہدایت کار جمال پاشا سے شادی کی جو 2019ء میں انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نشو بیگم کی چوتھی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔