مجھے بچپن سے ہی رشتے کروانے کا شوق تھا، ندا یاسر

کراچی: اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے رشتے کروانے کا شوق تھا۔
اپنے شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ میں بچپن سے ہی لوگوں کی جوڑیاں بنادیتی تھی۔ بہت کم عمر تھی جب اپنے ماموں کی شادی کروائی۔ مجھے رشتے کروانے کا بہت شوق تھا۔
ندا یاسر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ممانی پڑوس میں رہتی تھیں تو میں نے اپنی امی سے کہا کہ یہ خاتون بہت اچھی ہیں، آپ ماموں کے لیے انہیں دیکھ لیں۔ میری امی نے ممانی کو کبھی دیکھا بھی نہیں تھا، میرے کہنے پر دیکھا اور رشتہ ہوگیا۔ کافی چھوٹی عمر میں، میں نے رشتے جڑوا دیے۔ میری عمر اس وقت شاید آٹھ، نو یا 10 برس تھی لیکن اب تک وہ چیزیں یاد ہیں۔ اپنے اپارٹمنٹ میں 3 یا 4 رشتے میں نے کروائے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔