کورونا ویکسین سے متعلق نیوزی لینڈ حکومت کا اہم اعلان

ولنگٹن: نیوزی لینڈ نے ادویہ ساز کمپنیوں سے ڈیڑھ لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ طے کرلیا، ویکسین ممکنہ طور پر اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کی جائیں گی۔
یہ ویکسین حتمی تیاری کے بعد اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملے گی، مذکورہ ویکسین تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار لوگوں کو لگائی جائیں گی، حکومت کا ٹارگیٹ 5 ملین ویکسین کا حصول ہے۔
غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ حکومت نے ادویہ ساز امریکی اور جرمن کمپنی سے ویکسین خریدنے کا معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت 1.5 ملین کروناویکسین فراہم کی جائے گی۔
نیوزی لینڈ دیگر کمپنیوں سے بھی ویکسین کے حصول کا معاہدہ طے کررہا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔