پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ متعارف

مشی گن: پیشاب کا ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص بائیوپسی (حیوی تشخیص) کے بغیر کی جاسکے گی۔ اس ٹیسٹ میں بیماری سے تعلق رکھنے والے 18 جینیات کو دیکھا جائے گا۔
مائی پروسٹیٹ اسکور 2.0 (ایم پی ایس 2) نامی ٹیسٹ کو وضع کرنے والے یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنس دانوں کا مقصد تیز اور کم رفتار سے بڑھنے والے پروسٹیٹ کینسر کے درمیان فرق کرنا ہے۔
زیادہ تر پروسٹیٹ کینسر سست رفتاری سے بڑھتے ہیں (یا پھر بالکل نہیں بڑھتے) اور ممکنہ طور پر ان کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس قسم کے کینسر سے عموماً مستقل چیک اپ کی مدد سے نمٹا جاتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ ایک تہائی سے زیادہ پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کم گریڈ کی قسم کی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے ایم پی ایس 2 ٹیسٹ 41 فیصد غیر ضروری بائیوپسی سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے، جو عموماً آپریشن تھیٹر میں جنرل اینسٹھیٹک میں انجام دی جاتی ہے۔
فی الحال پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے پی ایس اے بلڈٹیسٹ، ایم آر آئی اسکین اور پروسٹیٹ گلینڈ کی بائیوپسی کے ذریعے کی جاتی ہے۔
تاہم، صرف بلڈ ٹیسٹ یا ایم آر آئی کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص نہیں جاسکتی۔ اس صورت میں بائیوپسی زیادہ معتبر ہوتی ہے، جس میں چھوٹے کم خطرے والے کینسر کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔
تحقیق میں محققین نے پروسٹیٹ کینسر سے تعلق رکھنے والے 18 جینیات کو ایم پی ایس 2 ٹیسٹ کے ذریعے 800 سے زائد یورین کے نمونوں میں دیکھا۔
سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ایم پی ایس 2 کے ذریعے کم گریڈ کینسر کی قریباً 100 فیصد درست نتائج کے ساتھ نشان دہی کی گئی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔