واردات سے قبل جرائم کی آگہی دینے والی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
شکاگو: 90 فیصد درستی کے ساتھ سائنس دانوں نے ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنے والے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ ماڈل شکاگو یونیورسٹی (امریکا) کے محققین نے ماضی کے جرم کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 1000 مربع فٹ کے رقبے میں جرائم کی پیش گوئی کے لیے تیار کیا۔ یہ ٹیکنالوجی امریکا کے 8 بڑے شہروں میں آزمائی گئی جن میں شکاگو، لاس اینجلس اور فلاڈیلفیا شامل ہیں۔
یونیورسٹی آف شکاگو کے پروفیسر اِشانو کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے شہری ماحول کا ایک ڈیجیٹل جڑواں بنایا ہے۔ اگر اس میں ماضی میں ہونے والے وقوعات کا ڈیٹا ڈالا جائے تو یہ آپ کو بتادے گا کہ مستقبل میں کیا ہونے جارہا ہے۔ یہ جادوئی نہیں ہے، اس کی حدود ہیں تاہم سائنس دانوں نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
یہ آلہ 2002 کی فل مناریوٹی رپورٹ میں دِکھائی گئی ایک ٹیکنالوجی کی یاد تازہ کرتا ہے، ایسی ہی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی جاپان میں شہریوں کو ان علاقوں کے متعلق بتانے کے لیے استعمال کی جارہی ہے جہاں جرائم کا تناسب زیادہ ہے۔
تازہ ترین تحقیق کی تفصیلات سائنسی جرنل نیچر ہیومن بیہویئر میں شائع کی گئی ہیں۔