جرمنی، اولاف شولز نئے سربراہ حکومت بن گئے

برلن: بالآخر جرمنی میں انجیلا مرکل کے طویل اقتدار کا سورج غروب ہو ہی گیا۔ اولاف شولز جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے، اس کے ساتھ ہی خاتون رہنما انجیلا مرکل کا 16 سالہ دور اقتدار بھی اختتام پذیر ہوگیا۔

سوشل ڈیمو کریٹ اولاف شولز نے جرمنی کے نئے چانسلر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھالیا۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والی سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو گل دستہ پیش کرکے انہیں رخصت کردیا۔ 63 سالہ شولز انجیلا مرکل کے ادوار حکومت میں وائس چانسلر اور وزیر خزانہ کی حیثیتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جرمنی کی نئی مخلوط حکومت یورپی اتحاد کی حامی ہے اور ماحول دوست سرمایہ کاری میں اضافہ چاہتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔