کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔
کراچی والوں کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے پر فیصلہ موخر کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی 5 روپے 95 پیسے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے۔ مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں۔ مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ جولائی میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ کے الیکڑک نے جنوری تا مارچ 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کیلئے بجلی 5 روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست تھی۔ جنوری 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست تھی۔
کے الیکٹرک کی طرف سے فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 49 پیسے، مارچ 2021 میں 1 روپے 49 پیسے، اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا کی گئی تھی

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔