صحت مند زندگی کیلئے ایک چیز کو نظرانداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

کراچی: انسان اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اعمال پر توجہ دیتا ہے جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا، منشیات یا شراب سے دور رہنا، صحت بخش کھانا، بھرپور نیند، سماجی تعامل وغیرہ۔
لیکن ایک چیز ہمیشہ نظرانداز ہوتی ہے، یہاں تک کہ فِٹنس ایکسپرٹ بھی اسے نادانستہ طور پر نظرانداز کردیتے ہیں اور وہ ہے پانی۔
پانی زندگی کا امرت ہے لیکن بہت کم لوگ اسے پینے کو بطور صحت مندی ترجیح دیتے ہیں۔
یہ کئی صحت بخش سرگرمیوں سے زیادہ آسان بھی ہے۔ اس کے لیے کوئی جِم نہیں ہے اور کھانا تیار کرنے کی جھنجھٹ نہیں ہے۔
بیتھسڈا میں نیشنل ہارٹ، لنگنگ اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ کی لیبارٹری آف کارڈیو ویسکولر ریجنریٹیو میڈیسن میں تحقیقی سائنس دان نتالیہ دمتریوا نے کہا کہ بہترین طور پر ہائیڈریٹ رہنا اہم فوائد کے ساتھ طرز زندگی میں نسبتاً آسان تبدیلی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وافر مقدار میں پانی پینا بلڈپریشر، ذیابیطس، جوڑوں، آنتوں اور گردے کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ درد شقیقہ کو کم کرسکتا ہے اور دیگر فوائد کے علاوہ آپ کی جلد کی چمک کو بڑھاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔