اچانک مگر سادگی سے شادی کروں گی، نیلم منیر

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ نیلم منیر نے شادی سے متعلق سوال پر کرارا جواب دے ڈالا۔
اداکارہ نیلم منیر کی پُرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں صحافیوں کو اُن سے شادی کے حوالے سے سوال کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ سے صحافی نے سوال کیا کہ وہ شادی کب کرنے والی ہیں، اس پر نیلم منیر نے جواب دیا کہ آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پروا کیوں ہے، مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے، ابھی مجھے کام کرنا ہے نہ کرو ایسے سوالات ابھی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر نیلم منیر کا کہنا تھا کہ وہ اچانک ہی شادی کریں گی مگر بہت سادگی سے کریں گی۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نیلم منیر کے ڈرامے دل موم کا دیا کے بعد سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی، تاہم نیلم منیر ہر مرتبہ ان خبروں کی تردید کرتی آئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔