کاسمیٹک سرجری کے بعد سب ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں، نیلم منیر

کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو اپنی خوبصورتی میں اضافے یا بڑھاپا چھپانے کے لیے کاسمیٹک سرجری کرواتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے اور خود کو قبول کرنا چاہیے۔
حال ہی میں اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، جس میں وہ وقت کے ساتھ چہرے پر ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بات کررہی ہیں۔
نیلم نے کہا، انسان میں نفاست اور خوبصورتی عمر بڑھنے کے بعد ہی آتی ہے، انسان کو اس بات کی فکر ہرگز نہیں کرنی چاہیے کہ چہرے پر جھریاں آگئیں یا اب عمر رسیدہ لگنے لگے ہیں، یہ سب قدرتی مراحل ہیں۔
نیلم کے مطابق انسان عمر بڑھنے کے ساتھ دوسروں سے مختلف لگتا ہے اور اس کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر دوسرا شخص کاسمیٹک سرجری کروارہا ہے، اس سے اب سب ہی ایک جیسے دکھنے لگ گئے ہیں۔
نیلم نے کہا کہ لوگوں میں خود اعتمادی ہونا بہت ضروری ہے کہ وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوبصورت ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ چیزیں شوقیہ کرائی جاسکتی ہیں لیکن صرف اس لیے نہ کروائیں کہ آپ کو دوسروں سے بہتر یا جوان دکھنا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔