نیلم منیر نے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کردیا
کراچی: نیلم منیر نے جنسی زیادتی کیس میں عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔
ڈراموں وفلموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون معاشرے کے چند درندوں کی حوس کی بھیڈ چڑھتی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے معاشرے کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں موجود ملزمان اور زانی جوکہ آج بھی بنا کسی خوف کے اس طرح کے جرم کرتے رہتے ہیں جیسے انہیں استثنیٰ حاصل ہو۔