نیلم منیر کے شوہر پاکستانی، دیور تفصیلات منظرعام پر لے آئے

کراچی: پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔
اداکارہ نیلم منیر نے سال نو کے آغاز میں دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جب کہ دوستوں میں انہیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں۔
ثمر رانجھا کے مطابق محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر گفتگو ہونے لگی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر شادی کرلی۔
نیلم منیر کے دیور نے مزید بتایا کہ بھائی کی شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا، جس میں مجھ سمیت فیملی کے چند لوگ شریک ہوئے، سلامی میں بھابی نیلم نے مجھے گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جب کہ میں نے سلامی میں بھابی کو 8 سے 9 لاکھ پاکستانی روپے کا بریسلیٹ گفٹ کیا، بھائی بھابی کی پاکستان واپسی پر ایک ولیمہ میانوالی میں بھی منعقد کیا جائے گا۔
نیلم منیر کے دیور نے مزید کہا کہ بھائی اور بھابی دونوں کی آمدن بہت اچھی ہے جبکہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں، ان کی فیملی سے بھی اکثر وبیشتر بات ہوتی رہتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔