توشہ خانہ ریفرنس، نواز اور زرداری کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم!

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی دو بی ایم ڈبلیو اور لیکسز گاڑیوں کی ملکیت منجمد کرنے کے نیب فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے چاروں گاڑیاں منجمد کرنے کا حکم دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔