نواز شریف کے نواسے کا سیف الرحمٰن کی بیٹی سے رشتہ طے!

لاہور: نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمٰن کی بیٹی سے طے ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سینیٹر سیف الرحمٰن کی بیٹی سے طے پایا ہے. خاندانی ذرائع نے رشتہ طے ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ منگنی کی باضابطہ تقریب چند روز بعد منعقد ہوگی۔
سینیٹر سیف الرحمٰن قومی احتساب بیورو کے چیئرمین رہ چکے اور نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی قیادت کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنانے کے حوالے سے بھی سیف الرحمٰن کو مورد الزام ٹھہراتی ہے۔ علاوہ ازیں وہ سیاسی مخالفین پر تشدد اور مقدمات بنانے کے الزامات میں بھی مطلوب ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔