نواز شریف اور مریم کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کیلئے نشانہ بنایا گیا، شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کےلئے نشانہ بنایا گیا جبکہ قوم انصاف کے لئے نظام انصاف کودیکھ رہی ہے۔
نون لیگ کے صدر شہبازشریف کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ سامنے آنے سے ظاہرہوتا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکوسیاسی عمل سے باہررکھنے کے لئے نشانہ بنایا گیا۔یہ ایک بڑی اسکیم کا حصہ تھا۔
The emergence of a new audio clip of former Chief Justice shows how Nawaz Sharif & Maryam Nawaz were targeted as part of a grand scheme to keep them out of political process. Time has come to right the wrongs inflicted on them. The nation looks forward to justice system.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 22, 2021
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ غلط اقدامات کودرست کیا جائے۔قوم نظام انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے۔