نواز شریف عدالتی اشتہاری قرار، جائیداد کی قرقی کا حکم!

لاہور: غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو عدالتی اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت کی۔ کیس کے ملزم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔
نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کے اشتہارات جاری ہوئے 30 روز مکمل ہوچکے،
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد نوازشریف کواشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ نیب اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا گیا کہ آئندہ سماعت پر جائیداد قرق کرنے کی رپورٹ پیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔