پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی کا بڑا اعزاز!

کراچی: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے، انہوں نے کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نعمان علی پاکستان کے چوتھے اسپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 5 وکٹیں لیں، ان سے پہلے شاہد آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔