ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 50 اضلاع میں آ ج سے پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے پولیو مہم جاری ہے۔
نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق پولیو مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازمی ہیں۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ والدین فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں، والدین 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ پولیو ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ رواں سال اسلام آباد میں اب تک پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، والدین معلومات کے لیےٹول فری صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں جبکہ معلومات کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 پر پیغام بھیج سکتے ہیں