نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے وفد کی فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس سے ملاقات

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے کراچی کی 50 یونیورسٹیز کے وفد نے فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بریگیڈیئر محمد عمر فاروق سے ریجنل آفس میں ملاقات کی۔


اس ملاقات میں کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات سمیت نیشنل یوتھ اسمبلی کی صوبائی کابینہ کے اراکین بھی شریک تھے۔
بریگیڈیئر عمر فاروق نے نوجوانوں کو منشیات کے نقصان اور اس کی روک تھام کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔


فورس کمانڈر نے نوجوانوں کو اینٹی نارکوٹکس فورس کا ایمبیسیڈر بنایا اور اسناد بھی پیش کیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔