اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر ناصر جمشید ضمانت پر رہا

لندن: اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث قومی ٹیم کے سابق اوپنر ناصر جمشید کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کی جانب سے دائر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی۔
عدالت نے ناصر جمشید کو ڈی پورٹ نہیں کیا یعنی پاکستانی کرکٹر انگلینڈ میں رہ کر اپنی بے دخلی کا کیس لڑ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر رواں برس فروری میں 17 ماہ قید سنائی گئی تھی اور وہ اپنی آدھی سزا مکمل کر چکے ہیں۔
ناصر جمشید کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں اور کرکٹر اس وقت برطانیہ میں اسپاوز ویزے پر موجود ہیں، برطانوی قوانین کے مطابق اگر کسی غیر برطانوی شہری کو 12 ماہ قید کی سزا ہوجائے تو اسے ڈی پورٹ کردیا جاتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔