پیاری ن لیگ آج جمعہ ہے، ناصر حسین شاہ کا طنزیہ وار

ناصر حسین شاہ کی جانب سے مسلم لیگ ن پر طنزیہ وار کیا گیا ہے۔ این اے 249 کی فتح کے بعد کی گئی ٹوئٹس میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیاری ن لیگ، آج جمعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دفعہ پھر اور یاد دلادیتا ہوں کہ ، جنگل میں شیر صرف تیر سے ہی ڈرتا ہے۔

الیکشن نتائج پر اعتراضات کے حوالے سے ناصر حسین شاہ نے مزید لکھا کہ نون لیگ نے ڈسکہ میں بھی یہ ہی کیا تھا اور یہاں بھی کہ جس جس پولنگ اسٹیشن سے ہاررہے ہو وہاں سے اُن کا پولنگ ایجنٹ بغیر نتیجہ لیے غائب ہوجاۓ اور سارا الزام الیکشن کمیشن پر ڈال دے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، پہلے دوسرے سلیکٹڈ سمیت سب سے لڑنے کو تیار ہیں، پیپلزپارٹی کو پیچھے دھکیلنے کیلئے ایک جماعت نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سازش کی، مسلم لیگ ن کو پیپلزپارٹی سے لڑنے کا شوق ہے تو لڑو اور ہارو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔