شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے،شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا ،شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی ‏تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ ‏کیا جائے گا، اس بارے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہنا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انشا اللہ اپنا اور این ای249کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی،انتخاب میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگامگر بکسہ چوری اور دھاندلی سے ہونے والے ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔