این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے،ناصر حسین شاہ

تاجروں نے سندھ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد آج مارکیٹیں 8بجےتک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخرکردیا ، ناصر حسین شاہ نے کہا پیر کو این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات وزیراعلیٰ سندھ تک پہنچادیے گئے ہیں، پیر کو این سی او سی کا اجلاس ہے، این سی اوسی اجلاس کے بعد تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے تاجروں نے اعلان کیا تھا کہ 5جون کوتمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولیں گے،

انتظامیہ اورپولیں نے مارکیٹ سیل کی توسڑکوں پرہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور تاجر ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کے بعد تاجروں نے آج مارکیٹیں 8بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخرکردیا ،تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ ناصرشاہ نےیقین دہانی کرائی کہ پولیس اور انتظامیہ تنگ نہیں کرے گی، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 8 بجے تک مارکیٹیں کھولیں گے۔تاجرایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں رات 8بجےتک کھلیں گی جیل بھرنے کیلئےتیارہیں، آئندہ ہفتےمارکیٹس ایک دن بند رکھنےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا، کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر ہے اور نوتشکیل شدہ تنظیم بنالی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔