سندھ حکومت نے طویل القامت نصیر سومرو کے علاج کا ذمہ اٹھالیا
کراچی: پاکستان کی طویل القامت شخصیت نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے اٹھانے کے احکامات جاری کردیے۔
صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے نصیر سومرو کی علالت کا نوٹس لیا اور علاج کے اخراجات اٹھانے کے احکامات جاری کیے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے نصیر سومرو کے علاج کے سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 52 سالہ نصیر سومرو شدید علیل ہیں، اہل خانہ کی اپیل پر سندھ حکومت اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں نصیر سومرو کا علاج کرائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نصیر سومرو کے علاج کے سلسلے میں متعلقہ اسپتال کو تحریری طور پر احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔