مودی سرکار کی چال ناکام ، مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا نیا ڈرامہ بھی فلاپ
سری نگر :مودی سرکار کی چال ناکام ہوگئی جس سے مقبوضہ کشمیر میں رچایا جانے والا نیا ڈرامہ بھی فلاپ ہوگیا۔
مودی سرکار کی جانب سے حریت قیادت کو چھوڑ کر جن کشمیری رہنماؤں کو بلایا گیا انہوں نے یک زبان ہوکر آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔
مودی نے کشمیری رہنماؤں کو نئے انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر راضی کرنے کی کوشش بھی کی جو کام نہ آئی۔
کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوراً بحال کی جائے۔
واضح رہےکہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈراما رچاتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظرانداز کرکے سابق کٹھ پتلی وزرائے اعلیٰ سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی طلب کیا تھا