نادیہ خان کا بیویوں کا وزن کم کرانے کیلئے شوہروں کو انوکھا مشورہ

کراچی: عورتوں کے بڑھتے ہوئے وزن سے شوہروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے انہیں دلچسپ مشورہ دے ڈالا۔
نٹ کھٹ نادیہ خان پاکستانی شوبز کی ہمیشہ چٹ پٹی رائے دینے والی ملکہ سمجھی جاتی ہیں، جس کا ثبوت انہوں نے حال ہی میں دے دیا۔
نادیہ خان نے مارننگ شو میں ایسا مشورہ دے ڈالا، جس سے نہ صرف شوہر چونک اُٹھے بلکہ ان کی بیویاں بھی خبردار ہوگئیں۔
بیویوں کا وزن کم کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ انہیں براہ راست نہ ٹوکیں، بلکہ یہ کہیں کہ یار میں موٹا ہورہا ہوں اور بے ہنگم دکھائی دے رہا ہوں، اب مجھے رات میں کم کھانا دیا کرو۔
نادیہ خان کے بقول جیسے ہی شوہر اپنا وزن کم کرنے کا یہ ڈراما کریں گے، ان کی بیویاں فوراً کہیں گی کہ ارے نہیں! میں موٹی ہورہی ہوں، آپ تو اسمارٹ ہیں مجھے وزن کم کرنا ہے۔
اداکارہ نادیہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ چند دن میں موٹی بیویاں اپنا وزن کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہوجائیں گی۔
نادیہ خان کے بقول میں نے اپنے گھر میں بھی سب کے ساتھ یہی فارمولا چلایا اور میری جیم کی روٹین دیکھ کر پورا گھر ورزش پر لگ گیا ہے۔
میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ جو شوہر یہ کہتے ہیں میری بیوی موٹی ہے تو کوئی بات نہیں وہ دراصل یہ چاہتے ہیں ان کی بیوی جلد مرجائے۔ یہ محبت نہیں لاپروائی ہے۔
اس موقع پر نادیہ خان نے موٹاپے کے طبی نقصان گنواتے ہوئے کہا کہ موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جیسے شوگر، گردے اور دل کے امراض وغیرہ۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔