نادیہ حسین بھی کورونا کاشکار ہوگئیں

کراچی: معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی عالمی وبا کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں۔
اداکارہ نے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔


نادیہ حسین نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی سنجیدہ علامات نہیں ہیں ، 2 دن سے بخار تھا باقی سب ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی اداکاروں کو متاثر کرچکی ہے جن میں اداکار فیصل قریشی، زرنش خان، سنبل اقبال، اشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔