نیکٹا کا پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج میں دہشت گرد حملے کا الرٹ جاری

اسلام آباد: نیکٹا نے وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیکٹا نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا، جو پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع پر ہوسکتا ہے۔
نیکٹا نے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 19اور 20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاک افغان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔
نیکٹا نے بالخصوص سیاسی جماعت کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، سیکیورٹی سخت کردی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔