نیب نے 12بجلی گھروں کو بقایاجات ادا کرنے کیلئے کلیئرنس دے دی
اسلام آباد: نیب نے 12 بجلی گھروں کو معاہدے کے تحت بقایاجات ادا کرنے کے لیے کلیئرنس دیتے ہوئے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا گیا۔
حکومت اور آئی پی پیز کے معاہدے کے تحت زیادہ تربقایاجات کی پہلے ہی ادائیگی ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت ٹیرف میں کمی کا اطلاق ادائیگیوں کے بعد ہوگا۔
آئی پی پیز فیول میں بچت حکومت کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے، جبکہ ٹیرف میں کمی سے حکومت کو182 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
اس کے علاوہ آئی پی پیز مرمت اور آپریشن کی قیمت کا 15 سے20 فیصد حکومت کے ساتھ شیئرکریں گے