ملک کی معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں

کراچی: معروف خاتون نعت خواں تابندہ لاری دل کی بیماری کے سبب انتقال کر گئیں، وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
اسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسپتال حکام نے بتایا کہ تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھیں۔
تابندہ لاری عرصہ دراز سے نعت خوانی کررہی تھیں اور اس شعبے میں ان کی خدمات کو بھرپور سراہا جاتا تھا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نمازعشاء مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔