مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن وفد کی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملاقات

اسلام آباد: مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ سے ملاقات کی ہے۔
ایم ایس ایف کے وفد میں سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ اور صدر کراچی سردار محمد سہیل شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے طلباء کے لیے وزارت آئی ٹی کی جانب سے جلد پیکیجز کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کی ہدایت پر جلد سندھ کے طلباء کے بڑے گروپ سے ملاقات کریں گے۔


اُن کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایف کی قیادت طلباء کو موبلائز کرے۔
اس موقع پر صدر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سردار سہیل نے کہا کہ چاہتے ہیں نواز شریف، شہباز شریف اور مریم بی بی سندھ کے نوجوانوں کے لیے خصوصی پیکیجز کا اعلان کریں۔

اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی جانب سے وزیر مملکت کو سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔