وزیراعظم کی ملک و قوم کیلیے عظیم خوشخبری!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک و قوم کے لیے عظیم خوش خبری سنادی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری۔ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ماہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا، جسے گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران برآمدات 29 فیصد بڑھیں جب کہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔