لیک ویڈیوز معاملے پر مفتی قوی کا مناہل ملک کو مشورہ

لاہور: مفتی عبدالقوی نے ٹک ٹاکر مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے معاملے پر مشورہ دے ڈالا۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ وہ مناہل اور ویڈیو میں موجود لڑکے کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، کیونکہ مناہل ان سے مختلف معاملات میں رہنمائی کے لیے رابطے میں رہتی ہیں۔
مفتی قوی نے لیک ویڈیوز کو اصلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز کو دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگ رہا کہ وہ ایڈٹ کی گئی ہیں، کیونکہ ایڈٹ شدہ ویڈیوز صاف پہچانی جاتی ہیں۔
مفتی نے مناہل ملک کو مشورہ دیا کہ وہ بہانے بنانے اور ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کے بجائے اپنی غلطی تسلیم کریں کیونکہ اس طرح وہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزمان کو باآسانی قانون کی گرفت میں لاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاکر مناہل ملک کی 10 نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، لیکن ٹک ٹاکر نے انہیں جعلی اور ایڈٹ شدہ قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔