ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق کنور نوید جمیل نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ واضح رہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کے باعث کئی ماہ اسپتال میں زیر علاج رہے اور کچھ ماہ قبل ہی گھر منتقل ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں 6 روز قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کنور نوید جمیل نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہے تھے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تھی۔
مرحوم کا تعلق حیدرآباد سے تھا اور 2005 میں حیدرآباد کے ناظم منتخب ہوئے جب کہ 2015 میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔