موٹر سائیکل والوں کو پٹرول پر سبسڈی ملنے کا امکان
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو پٹرول پر سبسڈی دیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے مخصوص صارفین کو 20 سے 30 لیٹر ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ سبسڈائز پٹرول کی فراہمی کے لیے کیو آر کوڈ فراہم کیا جائے گا اور اس متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کفایت شعاری منصوبے پر عمل کے لیے وفاقی حکومت نے صوبوں سے 154 ارب روپے مانگ لیے ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں فیول سپلائی 10 مئی تک کے لیے موجود ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے صدر، وزیرِاعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات اگلے ہفتے ہوگی۔