پاک، روس دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلیے پُرعزم
دوشنبے: روس اور پاکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوئی۔
ملاقات کے دوران روس اور پاکستان کے دونوں نمائندوں نے علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے قومی سلامتی کے مشیر کو روس کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
دھیان رہے کہ مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف تاجکستان کے دورے پر ہیں۔
ڈاکٹر معید یوسف اور نکولائی پیٹروشیف کے درمیان ملاقات میں فریقین نے پاک روس تعلقات میں باہمی تعاون کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کا عزم کیا۔