پہلگام ڈرامے کا بھانڈا پھوڑنے پر مودی سرکار نے ناردرن کمانڈر کو ہٹادیا

نئی دہلی: پہلگام حملے سے متعلق سچ سامنے لانے پر مودی حکومت نے بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے فارغ کرکے اُن کی جگہ پراتک شرما کو نیا ناردرن کمانڈ سربراہ بنادیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کا کہنا تھا کہ پہلگام حملہ پاکستان سے نہیں بلکہ ہمارے ملک سے ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچ سامنے لانے پر اگر میرے خلاف کارروائی ہوئی تو تمام ماورائے قانون اقدامات دُنیا کو بتادوں گا۔
مودی سرکار نے پہلگام ناکام فالس فلیگ آپریشن کا سارا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دے دیا۔
پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج دے دیا گیا۔
بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ناکامی کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے پہلگام حملہ روکنے میں ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔