’’مشن ورلڈ کپ‘‘ پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں آنے لگیں
لاہور: ’’مشن ورلڈکپ‘‘ سے قبل پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں آنے لگیں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز میں کورونا گرین شرٹس کا ایک میچ کھاگیا۔
دوسرا بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے بابر اعظم الیون کو ’’نیا اور منفرد‘‘ بیٹنگ کمبی نیشن آزمانے کا موقع نہیں ملا،گیانا کا رخ کرنے والے مہمان اسکواڈ کے دوسرے مقابلے میں بھی موسم کی مداخلت کا خدشہ موجود ہے،پراویڈنس اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مختصر فارمیٹ کا میچ کھیلیں گی۔
باہمی 6ون ڈے میچز میں 3،3فتوحات کے ساتھ پلڑا برابر ہے،دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کیریبیئنز کو اسپن جال میں الجھانا چاہیے،پیسرز ورائٹی اور کٹرز کے معاملے میں حسن علی سے سبق سیکھیں، ویسٹ انڈین ٹیم کیخلاف فتح سے گرین شرٹس کا میگا ایونٹ کیلیے مورال بلند ہو سکتا ہے۔