لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے

لاہور: گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والے یوٹیوبر عون کھوسہ بخیریت گھر پہنچ گئے، اُنہیں اچھرہ کے علاقے سے اُن کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس نے عون علی کھوسہ کی بازیابی کی تصدیق کردی۔ عون کو 15اگست کی رات گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج تھا۔
اغوا کا مقدمہ عون کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ دس سے پندرہ مسلح افراد دروازہ توڑ کر عون علی کھوسہ کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
عون کھوسہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بجلی کے بھاری بلز کے حوالے سے گانا ریلیز کیا تھا جو اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یوٹیوبر اپنی طنزیہ ویڈیوز اور حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاص شہرت رکھتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔