اسلام آباد یونائیٹڈ کا مصباح کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان!
اسلام آباد: اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی فرنچائز کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح الحق فارغ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مصباح الحق کا معاہدہ رینیو نہیں کررہے، تاہم مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات اور ان کی بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
خیال رہے کہ مصباح الحق اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کررہے تھے۔ ابتدائی دو تین پی ایس ایل ایڈیشنز میں اُنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت بھی کر رکھی ہے۔